بھٹکل 6/اگست(ایس او نیوز) گروسدھیندرا کالج کے پرنسپال کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق طلباء کی معلومات کے لئے بینکوں میں ملازمت کے مواقع اور مسائل کے موضوع پر ایک پروگرام کالج کے ہال میں منعقد کیا گیا۔جس میں مذکورہ پروگرام میں ریسورس پرسن کے طور پر وجیا بینک اڈپی زون کے ڈپٹی جنرل منیجر ایم آر ناگراج نے پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر بینکوں میں موجود ملازمت کے مواقع، سہولتیں اور وہاں درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے کالج کے پرنسپال رویندرا شانبھاگ نے کہا کہ بھٹکل کے گریجویشن سطح کے طلباء کو بینک میں ملازمت کی تربیت دے کر انہیں آئندہ بینکوں میں اچھی ملازمت پانے کے قابل بنانے میں جو تعاون بھٹکل وجیا بینک کے ریٹائرڈ جنرل منیجرایم آر نائک نے دیا ہے اس کو بھلایا نہیں جاسکتا۔اس پروگرام میں وجیا بینک مرڈیشور کے جنر ل منیجر سمبھاجی اور بھٹکل شاخ کے جنرل منیجر درو گورو بھٹ بھی موجود تھے۔
گرو سدھیندرا کالج میں طلباء کوآئی بی پی ایس کی تربیت دینے والے ایم آر نائک نے حاضرین کا استقبال کیا۔لیکچرارگھنی ایپا ہیبار نے شکریہ ادا کیا۔